پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے بیٹر صہیب مقصود کے ہاں بیٹی کی پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے بیٹر صہیب مقصود کے ہاں بیٹی کی پیدائش
پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے بیٹر صہیب مقصود کے ہاں بیٹی کی پیدائش

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلنے والے بیٹر صہیب مقصود کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر انہوں نے شائقینِ کرکٹ سے دعاؤں کی درخواست کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر صہیب مقصود نے کہا کہ اللہ نے مجھے بیٹی کی صورت میں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں کرکٹر صہیب مقصود نے کہا کہ میں گھر سے لاہور واپس جارہا ہوں، جس کے بعد ملتان سلطانز میں شمولیت ہوگی۔ واضح رہے کہ صہیب مقصود 3 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

آئسولیشن کے بعد صہیب مقصود کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ کے بعد ہی ملتان سلطانز کی ٹیم کیلئے کھیل سکیں گے۔ پی ایس ایل 7 میں دیگر ٹیموں کے مقابلے میں ملتان سلطانز مضبوط پوزیشن میں ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اپنے 7 میں سے 6میچز جیت کر12 پوائنٹس کے ساتھ اول نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز نے 7 میں سے 5 میچ جیت کر 10 جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے 4 جیت کر 8 پوائنٹس اسکور کیے۔

Related Posts