حمزہ علی عباسی کے گھر آنے والے نئے مہمان کی تصاویر پر مداحوں کی تعریفیں جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ علی عباسی کے گھر آنے والے نئے مہمان کی تصاویر پر مداحوں کی تعریفیں جاری
حمزہ علی عباسی کے گھر آنے والے نئے مہمان کی تصاویر پر مداحوں کی تعریفیں جاری

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے گھر آنے والے نئے مہمان کی تصاویر پر مداحوں کی طرف سے تعریفوں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کے بڑے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار حمزہ علی عباسی کی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں حمزہ عباسی کے بیٹے  مصطفیٰ عباسی کو  دیکھا جاسکتا ہے۔

مصطفیٰ عباسی کو چوسنی چوستے ہوئے اور سوتے ہوئے دو مختلف تصاویر میں دِکھایا گیا جبکہ ایک اور تصویر جو اِس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، میں حمزہ عباسی اور نیمل خاور موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین حمزہ علی عباسی کے بیٹے کی تصاویر پر مختلف انداز میں ردِ عمل دیتے ہوئے مصطفیٰ عباسی کو آنے والی زندگی کیلئے دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔ 

https://www.instagram.com/p/CDf6qOylLi0/

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار حمزہ علی عباسی اور فنکارہ نیمل خاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر دونوں بے حد خوش دِکھائی دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 روز قبل اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اور نیمل خاور کو ایک ننھے منے بیٹے سے نوازا جس کا نام ہم محمد مصطفیٰ عباسی رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: حمزہ عباسی اور نیمل کے ہاں بیٹے کی پیدائش، دونوں خوشی سے نہال ہو گئے

Related Posts