سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا سیاسی اشتہارات کی سہولت دینے کا اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

نیو یارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی اشتہارات دینے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو اشتہارات دینے کی اجازت دی جائے گی، ایلون مسک کے اکتوبر میں کمپنی حاصل کرنے سے پہلے ٹویٹر نے 2019ء سے ایسے تمام مواد پر پابندی لگا دی تھی۔

ایکس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اقدام سے کمپنی کی آمدنی میں اضافہ ہو گا، امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل قابل اعتماد ٹیم کو نوکری فراہم کی جائے گی، کمپنی اب بھی ایسے اشتہارات پر پابندی لگائے گی جن میں غلط معلومات شامل ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 2019ء میں ’ایکس(سابقہ ٹوئٹر)‘ نے سیاسی اشتہارات پر پابندی لگا دی تھی اور یہ پابندی 2020ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران لگائی گئی تھی۔

ایلون مسک کی رہنمائی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ’ایکس‘ آزادی رائے کے اظہار کے اصول کی حمایت میں ہے، اس لیے اب یہ سوالات اُٹھائے جارہے ہیں کہ سیاسی اشتہارات پوسٹ کرنے کی اجازت دینے کے بعد اب انہیں ریگولیٹ کس طریقے سے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے کمپنی نے اسکریننگ کے سخت طریقہ کار کو لاگو کرنے کے منصوبوں کا خاکہ تیار کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ویب سائٹ پر صرف اہل ادارے ہی سیاسی اشتہارات پوسٹ کر سکتے ہیں۔

Related Posts