سوشل میڈیا پر “جسٹس فار عمار” کی گونج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما عباد فاروق کے 9 سالہ بیٹے نے پیر کو مبینہ طور پر اپنے والد کے غم میں آخری سانس لی۔

پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر معصوم عمار فاروق کے واسطے انصاف کے لیے آواز بلند کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کے اسیر رہنما عباد فاروق کا بیٹا عمار انتقال کرگیا

مرحوم صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے اپنے غم کا اظہار اس ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آنسوؤں سے بھیگے دل کے ساتھ میں نے عمار کے انتقال کی خبر پڑھی ہے۔ یہ کس قدر ظلم ہے کہ اس معصوم کو علاج کے بجائے اتفاق اسپتال سے نکال دیا گیا تھا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

سوشل میڈیا صارفین جسٹس فار عمار۔ عمار کو انصاف دو جیسے ہیش ٹیگ کے ذریعے معصوم بچے کی المیاتی موت پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی 149 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق 9 مئی کے واقعے کے مقدمے میں جیل میں ہیں۔

Related Posts