ماہرہ خان کی ریمپ واک، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید، ساری حدیں پار کردیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان
(فوٹو: مِڈ ڈے)

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فیشن شو کے دوران ریمیپ واک کی، ماڈلنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید نے ساری حدیں پار کردیں۔

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان کی ریمپ واک کرتے ہوئے مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور بعض توہین آمیز ریمارکس بھی دئیے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا قصور اتنا تھا کہ اس نے فیشن شو میں پرجوش انداز میں واک کی، تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ماہرہ خان کا یہ انداز ایک آنکھ نہیں بھایا اور متعدد صارفین نے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زیادہ تر اوور ایکٹنگ کا الزام عائد کیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مجھے لگا اداکارہ ماہرہ خان اڑنے لگی ہیں۔ ایک خاتون صارف نے کہا کہ اسے واک کون کہتا ہے؟ ایک اور خاتون صارف نے کہا کہ ماہرہ خان نے واک کی ہے یا وہ رقص کرتی ہوئی آرہی ہیں، ایک صارف نے اسے اوور ایکٹنگ قرار دے دیا۔

بعض افراد نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا قوانین سخت کیے جانے کے باوجود ماہرہ خان کے خلاف توہین آمیز تبصرے بھی کیے۔ کسی سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کو بندر تو کسی نے چڑیل سے تشبیہ دے ڈالی، تاہم اس پر ماہرہ خان کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

 

 

Related Posts