لندن: سوئی ناردرن کمپنی برطانوی عدالت کے فیصلے کے تحت ایل این جی پاور پلانٹس کے خلاف کیس ہار گئی ہے۔ عدالت نے 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز (کم و بیش 24 ارب روپے) کے ثالثی کا فیصلہ برقرار رکھا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ (ایس این جی پی ایل) کے خلاف لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن کے 24 ارب ثالثی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔ برطانوی عدالت نے فیصلہ سنا دیا جو سرکاری ادارے پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے حق میں آیا۔
ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ
تشویشناک طور پر وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کے تحت کام کرنے والی سوئی ناردرن کمپنی اور اسی وزارت کے پاور ڈویژن کے تحت نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی گزشتہ 3 سال سے زائد عرصے سے برطانوی عدالتوں میں ایک دوسرے سے برسرِ پیکار ہیں۔
برطانیہ میں سفر اور قیام و طعام کے علاوہ عدالتی اور وکیلوں کی فیس اور قانونی اخراجات کیلئے دونوں ہی کمپنیاں گزشتہ 3 سال سے زائد عرصے سے غیر ملکی کرنسیوں میں ادائیگی کرتی آئی ہیں۔ دونوں کمپنیوں کا تنازعہ جھنگ اور شیخوپورہ کے 2 بجلی گھروں پر ہے۔
جھنگ کے حویلی بہادر شاہ بجلی گھر اور شیخوپورہ کے بلوکی پلانٹ سے 2 ہزار 400میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ تشویشناک طور پر وزارتِ توانائی کے دونوں ڈویژنز اپنے اندرونی تنازعات کو وزارتوں کے مابین اختلافات کے باعث حل نہ کرسکے۔