لاہور میں اسموگ فری ٹاور نصب کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smog-free tower installed in Lahore

لاہور: شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات اور نسٹ کی جانب سے تیار کردہ اسموگ فری ٹاور نصب کر دیا گیا ہے۔

یہ ٹاور محمود بوٹی کے علاقے میں لگایا گیا ہے اور 21 دسمبر تک مکمل تنصیب اور کیلیبریشن کے بعد مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔یہ ا سموگ فری ٹاور ہوا سے زہریلے ذرات کو فلٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس اقدام کو ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی کی ایک اور لاش زندہ ہوگئی

انہوں نے کہا کہ یہ ٹاور نہ صرف لاہور بلکہ پورے ملک کے لیے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھکر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے چھ بھٹوں، اور گجرات، خانیوال، اور ملتان میں ایک ایک بھٹے کو گرا دیا گیا۔اسی طرح لاہور میں سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھ صنعتی یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔

Related Posts