پاکستان میں منکی پاکس، لاک ڈاؤن لگ گیا، آگے کیا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lockdown in pakistan
FILE PHOTO

خیبر پختونخوا میں جمرود کے علاقے پمپ ہاؤس گنڈی میں گزشتہ ہفتے منکی پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد ضلع خیبر کی انتظامیہ نے مذکورہ علاقے میں 12 دن کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں جمعرات کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پمپ ہاؤس کی طرف جانے اور وہاں سے نکلنے والے تمام راستے اس مدت کے دوران بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مقصد بیماری کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خورونوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز اور جنرل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے اس نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts