چھٹا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چھٹا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
چھٹا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مہمان ٹیم انگلینڈ نے7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو کھلاڑیوں کو تبدیل کیا گیا ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث آج اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔قومی بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو آج آرام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وکٹ کیپر محمد حارث آج ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کریں گے

واضح رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہے۔اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو سیریز بھی پاکستان کے نام ہو جائے گی۔

Related Posts