خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملیے پاکستان کی 6 بااثر خواتین سے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ خواتین کی سماجی، ثقافتی، معاشی اور سیاسی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے اور ان مسائل کو اجاگر کیا جاسکے جن کا انہیںمعاشرے میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آج ہم پاکستان کی کچھ خواتین کی کامیابیوں کا جشن منائیں گے جن پر پاکستان کو فخر ہے۔ اس فہرست میں چند خواتین کا نام شامل کیا گیا ہے، تاہم وہ خواتین جن کا نام جگہ کی تنگی کے باعث شامل نہیں کیا جاسکا ہماری تعریف اور فخر کی قابل ہیں۔ سچ تو یہ ہے، پاکستان اور دنیا بھر کی تمام خواتین نے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنایا ہے۔

بے نظیر بھٹو

بے نظیر بھٹو نے 1989 میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن کر تاریخ رقم کی۔ وہ نہ صرف پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں بلکہ مسلم دنیا کی بھی پہلی خاتون سربراہ مملکت تھیں۔

شرمین عبید چنائے

دو بار آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے پاکستان کی پہلی ہدایت کار، پہلی خاتون، اور سٹار وار فلم کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی شخصیت بن گئیں۔

وہ 2012 میں ٹائم میگزین کی دنیا کے سو بااثر ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل تھیں۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے بھی 2012 میں ‘ہلال امتیاز’ کا اعزاز دیا گیا۔

عائشہ فاروق

28 سالہ عائشہ فاروق پاکستان اور جنوبی ایشیا کی پہلی فائٹر پائلٹ ہیں۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والی عائشہ پاکستان ایئر فورس کے لیے چینی کمبیٹ F-7PG طیاروں پر پرواز کرتی ہیں۔

پاکستان ایئر فورس میں گزشتہ دہائی سے تقریباً 19 خواتین پائلٹ ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں، جن میں پانچ فائٹر پائلٹ ہیں لیکن اب تک وہ کمبیٹ پرواز کرنے کی ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی

ملالہ اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی سب سے مقبول نوجوان خاتون ہیں۔ سوات سے تعلق رکھنے والی وہ لڑکی جو اُس وقت اسکول جانا چاہتی تھی جب لڑکیوں پر اسکول جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ملالہ نے بی بی سی کو لکھے اپنے ایک بلاگ سے مقبولیت حاصل کی۔

ملالہ نے اسکول جانا شروع کیا لیکن اسی دوران ان پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں، لیکن ملالہ اس حادثے میں سلامت رہیں، اب وہ برطانیہ میں رہتی ہیں اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ اپنی کوششوں کے باعث وہ نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر لڑکی قرار پائیں۔ انہیں یہ ایوارڈ دسمبر 2014 کو دیا گیا تھا۔

نگار جوہر

2019 میں، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور (AMC) کی کرنل کمانڈنٹ مقرر ہونے والی پاکستان کی پہلی تھری اسٹارخاتون جنرل بن گئیں۔

وہ قابل تعریف خدمات پربہت جلد تمغہ امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز اور فاطمہ جناح گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ہیں۔

ارفع کریم

ارفع کریم کا پاکستان کا وہ خوبصورت ستارہ تھا جس نے 9 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل کا خطاب حاصل کیا۔ ارفع کریم نے سب سے کم عمر صدراتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے کے ساتھ پاکستان اور دوسرے ممالک میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔

ایک ایسی لڑکی جس کا مستقبل بہت روشن تھا لیکن وہ ہم سب کو صرف 16 برس کی عمر میں 14 جنوری 2012 کو چھوڑ کر اس دنیا سے گزر گئی۔ارفع اُس ستارے کی طرح تھی جو خود تو بہت کم عرصے کے لیے چمکی لیکن اس کی روشنی آج بھی متاثر کن ہے۔

Related Posts