گجرات میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گجرات میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے
گجرات میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں آج  ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

آج صبح سویرے پیش آنے والے اس  افسوسناک واقعے میں ضلع گجرات کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 6 افراد لقمۂ اجل بن گئے جو تھانہ ککرالی کی حدود میں پیش آیا۔

تھانہ ککرالی کے مضافاتی گاؤں گوچھ میں پیش آنے والے خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کو بچایا نہ جاسکا۔

ککرالی کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اگر کوئی مجرمانہ سرگرمی ثابت ہوئی تو ذمہ داران کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایسا ہی ایک اورافسوسناک  واقعہ پیش آیا۔ گجرات کے بھبھرروڈ پرواقع شاپنگ مال میں لگی آگ سےجھلس کر بچی سمیت 2افرادجاں بحق اور 5  زخمی ہوگئے۔

گجرات میں 16 اکتوبر کو  کثیرالمنزلہ شاپنگ مال میں لگی آگ بے قابوہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 12سالہ بچی جھلس کرجاں بحق ہوگئی جبکہ 5 افرادزخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: شاپنگ مال میں آگ سے جھلس کربچی سمیت2افرادجاں بحق

Related Posts