وزیر خارجہ کا دورہ کشیدگی میں کمی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امید ہے آرمی ایکٹ بل پارلیمان سے بھی منظور ہوجائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
امید ہے آرمی ایکٹ بل پارلیمان سے بھی منظور ہوجائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ پاکستان کی  مخلصانہ سفارتی کاوشوں کا ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ اختلافات کے پر امن ذرائع سے حل  اور  امن و استحکام کو تقویت دے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلِ سعود سے ملاقات میں خلیجی خطے کی تازہ تری صورتحال پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ اس دوران تنازعات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امتِ مسلمہ اور خطے میں امن کے لیے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہے جس کی اسلامی ممالک اور مغربی دنیا تعریف کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا یہ روشن کردار ہے اور اس کے عالمی تشخص کو بدل رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہمسایہ اسلامی ملک ایران کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔بعد ازاں ان کی امریکا روانگی بھی جلد متوقع ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر خطے کے اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں جبکہ اس موقعے پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے ساتھ ساتھ وزارتِ خارجہ حکام کا ایک وفد ان کے ہمراہ ہے۔

  مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ

Related Posts