تھانہ سائٹ سپر ہائی وے نے مطلوب ڈکیت محمد سلیم کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SITE Super Highway Police Arrest Wanted Robber Muhammad Saleem
ONLINE

کراچی: تھانہ سائٹ سپر ہائی وے (نیو سبزی منڈی چوکی) پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران کم عمر ملزم محمد سلیم ولد کوثل کو گرفتار کرلیا، جو کراچی کے مختلف علاقوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس نے تکنیکی ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا بلکہ اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور نقدی رقم بھی برآمد کرلی۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے اور ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی (ر) فیضان علی کی ہدایت پر اینٹی اسٹریٹ کرائم انچارج ربجہ خالد، ایس ایچ او پاک کالونی، اور وفاقی انٹیلیجنس ایجنسی کی فراہم کردہ اطلاع پر 29 مئی 2025 کو کراچی کے علاقے سے بدنام زمانہ بھتہ خور آزاد خان عرف یاور ولد عبدالغفار کو گرفتار کرلیا گیا۔

آزاد خان عرف یاور پر الزام ہے کہ اس نے تین معروف فیکٹریوں پاناما ٹیکسٹائلز، سی ٹی سی اینڈ، اور کے اینڈ آر انڈسٹریز کو کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے نام پر بھتہ کی پرچی کے ساتھ 9 ایم ایم کے زندہ راونڈز ارسال کیے، اور ہر فیکٹری سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا۔

پولیس اسٹیشن سائٹ اے میں اس واقعے کا مقدمہ نمبر 86/2023، دفعہ 384/385 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں اس کے دو سہولت کار پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے تھے تاہم مرکزی ملزم آزاد خان عرف یاور طویل عرصے تک بٹگرام (خیبرپختونخوا) میں روپوش رہا اور حال ہی میں کراچی واپس آیا، جہاں اس نے فیکٹریوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے واٹر ٹینکر چلانا شروع کر دیا تاکہ مزید معلومات جمع کر کے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول اور پانچ زندہ راونڈ برآمد کیے ہیں۔ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور تھانہ پاک کالونی میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts