معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Funeral prayers of Siraj Qasim Tali will be offered in Karachi today

چیئرمین بی ایم جی اور مشہور و معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دل کا دورہ پڑنے کے باعث دبئی میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 67 برس تھی۔ 

مائی کراچی کے نام سے نمائش کا انعقاد کرنے والے سراج قاسم تیلی اپنے بیٹے کی منگنی کیلئے دبئی گئے تھے جہاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 

طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا جبکہ انہوں نے اپنے سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی چھوڑے ہیں۔ 

مشہور و معروف تاجر رہنما اور کے سی سی آئی کے سابق چیئرمین سراج قاسم تیلی گزشتہ چند روز سے دبئی کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی عارضۂ قلب میں مبتلا تھے جن کا آج انتقال ہوگیا جس پر مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کو ان کی خدمات کے اعزاز میں حکومتِ پاکستان نے ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔ انہیں نمونیا تشخیص ہوا تھا۔

پاکستان بیوریج لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر سراج قاسم تیلی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے تھے جن کے انتقال پر ملک بھر میں تاجر برادری سوگوار ہے۔

سراج قاسم تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معروف تاجر رہنما عقیل کریم ڈیڈھی نے کہا کہ ان کے انتقال کی خبر سے بے حد افسوس ہوا۔ پاکستان ایک بڑے اثاثے سے محروم ہوگیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اگلے3 سال کیلئے 1100 ارب کا کراچی پیکیج ناکافی ہے، سراج قاسم تیلی

Related Posts