سندھ بھر کے گھریلو صارفین کو صرف 8 گھنٹے کیلئے گیس ملے گی، اعلامیہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ بھر میں گھریلو صارفین کو 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ملے گی، اعلامیہ جاری
سندھ بھر میں گھریلو صارفین کو 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ملے گی، اعلامیہ جاری

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا۔

ایس ایس جی سی اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں گھریلو صارفین کو صبح 6 تا 9، دوپہر 12 تا 2 اور شام 6 تا رات 9 گیس ملے گی۔

اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سوئی سدرن کی تاریخ میں سب سے شدید لوڈشیڈنگ ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے ایسا نہیں کہ دیگر اوقات میں گیس بالکل نہ ملے، حکومتی پالیسی کے تحت 8 گھنٹے گیس موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔

قبل ازیں 11 نومبر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس عامر طلال گوپانگ کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں کمیٹی کو ملک میں گیس کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی تھی۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا تھا اس دفعہ موسم سرما بہت مشکل ہوگا، ہم صاف صاف بتارہے ہیں کہ گیس اس بار کسی کو نہیں ملنی، صرف 3 گھنٹے صبح، 2 گھنٹے دوپہراور3 گھنٹے شام کو گیس ملے گی، یعنی 16 گھنٹے گھریلو صارفین کو گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

Related Posts