کراچی :سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے کراچی شہر کی گلیوں،نکاسی کے نالوں اورندیوں/ کینالز سے کچرے کو ہٹانے اور بہتری کے لیے 200 ملین ڈالرز سے سالڈ ویسٹ انرجی اور ایفی شینسی پروجیکٹ (ایس ڈبلیو ای ای پی) شروع کرنے پر اتفاق کیاہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ بینک کے وفد جس کی قیادت کیٹلائنا ماریو لینڈا ، پریکٹس منیجر سائوتھ ایشیا اربن کررہے تھے کے ساتھ وزیراعلی ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔وفد کے دیگر اراکین میں لیکسن گیو،پروگرا م لیڈر سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ ، شعیب رشید اربن اسپیشلسٹ شامل تھے۔
وزیراعلی سندھ کی معاونت صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ ، چیئر پرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ایس ڈبلیو ایم اے)آصف اکرام،پی ڈی کمپیٹیٹیو اینڈ لیوایبل سٹی آف کراچی زبیر چنا نے کی۔
مزید پڑھیں:حجاج کرام کی جانب سے جمع کروائی رقم پر بینکوں سے سود لینے کا انکشاف