کراچی: صدر تحریک انصاف سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں صدر تحریک انصاف سندھ علی زیدی نے کہا کہ مسلسل 3 روز سے جاری بارش نے سندھ میں تباہی مچا دی ہے اورصوبائی حکومت کا نام و نشان نہیں۔
مسلسل 3 روز سے جاری بارش نے سندھ میں تباہی مچا دی ہے اورصوبائی حکومت کا نام و نشان نہیں۔
PDMA کہاں ہے؟
سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔
ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے فوج کو متحرک کرنا ہوگا۔سندھ کے عوام کو صوبائی حکومت سے کوئی امیُد نہیں ہیں۔
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) August 19, 2022
انہوں نے کہا کہ سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، میں پنجاب اور کے پی کے کے سی ایمز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے پی ڈی ایم کو سندھ اور بلوچستان میں تعینات کریں۔
لاہور، پولیس نے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا