حکومتِ سندھ محکمۂ بلدیات کے تمام ادارے منافع بخش بنانے کیلئے پر عزم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومتِ سندھ محکمۂ بلدیات کے تمام ادارے منافع بخش بنانے کیلئے پر عزم
حکومتِ سندھ محکمۂ بلدیات کے تمام ادارے منافع بخش بنانے کیلئے پر عزم

کراچی: حکومتِ سندھ محکمۂ بلدیات کے تمام اداروں کو فعال اور منافع بخش بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے عملی اقدامات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ہاوسنگ اور ٹاؤن پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے محکمۂ بلدیات سندھ کے زیر اہتمام تمام اداروں کو حقیقی معنوں میں منافع بخش اور مستقل طور پر فعال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت ہونے والی آن لائن میٹنگ کے دوران جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سیکرٹری مالیات بھی شریک تھے، نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ تمام بلدیاتی ادارے مستقل طور پر منافع بخش اور فعال بنانے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے کا کہ ریونیو جنریشن اور ٹیکسز کلیکشن کے نظام میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ سیکریٹری بلدیات سندھ کے مطابق جن سرکاری زمینوں پر کمرشل بنیادوں پر کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ان کے معاہدوں اور ادائیگی کے جدول کو ازسرنو ترتیب دینے کے لئے سفارشات مرتب کرلی گئی ہیں۔

نجم احمد شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو بتایا کہ کے ایم سی کے ذمہ واجب الادا رقوم کی ادایئگوں کے سلسلے میں بھی اس جامع حکمت عملی کے نتیجے میں خاطر خواہ مدد حاصل ہوسکتی ہے ۔

بعد ازاں خصوصی گفتگو میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے بتایا کہ محکمہ بلدیات سندھ کو حقیقی معنوں میں منافع بخش اور کارگر محکمہ بنانے کا خواب ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اصلاحی اور تطہیری عمل کو مزید آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسمارٹ لاک ڈاؤن، 50 فیصد دفتری عملے کو گھر سے کام کا حکم

Related Posts