سندھ پولیس میں 10روز کے دوران کورونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

کراچی: سندھ پولیس میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے وائرس سے متاثرہ جوانوں کی تعداد 6 ہزار 339 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران اب تک شہید ہوچکے ہیں۔ زیرِعلاج پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 80 ہے۔

کورونا وائرس سے تاحال 6 ہزار 235 افسران اور جوان صحتیاب بھی ہوئے۔ فعال کیسز کی تعداد 104 رہ گئی۔ متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہلکاروں کی دیکھ بھال کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے جوان مستقبل کیلئے پرعزم ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 47 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 47لاکھ 99ہزار104افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 27 لاکھ 46ہزار 242 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے 12 کروڑ 47 لاکھ افراد متاثر، 27 لاکھ 46 ہزار ہلاک

Related Posts