سندھ کے اعتراضات کے باعث گریٹر تھل کینال فیز2 اور چوبارہ کینال منصوبے مؤخر

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ کے سخت اعتراضات کے باعث صوبوں کے درمیان سی سی آئی میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہونے تک متنازعہ گریٹر تھل کینال فیز ٹو اور چوبارہ کینال منصوبوں کو مؤخر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ایکنک کا اجلاس ہوا۔ سندھ کے رکن سینیٹر نثار کھوڑو نے وڈیو لنک پر شرکت کی اور وفاق کے سامنے سندھ کے اعتراضات اور سخت خدشات رکھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی مخالف کریک ڈاؤن ، سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی گرفتار

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ نےان متنازعہ منصوبوں کے خلاف سی سی آئی میں اپنا کیس پیش کیا ہے۔ سی سی آئی میں فیصلہ ہونے تک ان منصوبوں کو مؤخر کیا جائے۔

سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ  پانی کی تقسیم 91ء کے معاھدے اور پیرا ٹو کے تحت نہیں کی جا رہی ہے۔ معاہدے پر عمل  اور پانی کی شفاف تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کو 30 سے 50 فیصد پانی کی کمی کا سامنہ ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو 91ء کے معاہدے پر عملدرآمد کا کہیں۔ پانی کے بھاؤ کی مانیٹرنگ اور پانی چوری کی روک تھام کیلئے چشمہ، تونسا اور گڈو بیراج تک ٹیلی میٹری سسٹم نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چشمہ کینال میں زیادہ پانی چھوڑا جاتا ہے  جبکہ تونسا سے گڈو بیراج تک کم پانی دیا جاتا ہے۔ تھل کینال فیز ٹو منصوبہ چشمہ جہلم لنک کینال کو مستقل کھولنے کے لئے اقدام ہے۔

سندھ کے رکن نثار کھوڑو نے کہا کہ  ان منصوبوں سے صوبوں کے درمیان مزید نفرتیں بڑھیں گی۔ ارسا میں سندھ کے خدشات کے باوجود ماضی میں ان منصوبوں کی این او سی لی گئی۔ سندھ اسمبلی منصوبوں کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے۔ 

ایکنک اجلاس کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ  جب تک پانی کے معاملے پر صوبوں کے درمیان سی سی آئی میں فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ان منصوبوں کو ملتوی کرتے ہیں۔ 

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ جب تک صوبوں کے درمیان پانی کے معاملے پر اتفاقِ رائے نہیں ہوتا،  تب تک ایکنک کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔ بعد ازاں  وفاقی حکومت نے گریٹر تھل کینال فیز ٹو اور چوبارہ کینال منصوبوں کو مؤخر کردیا۔