وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ ایف آئی اے نے مجھے، نفیسہ شاہ اور دیگر کئی رہنماؤں کو 13 اگست کو بلایا ہے، ہمیں کہا گیا ہے حاضر ہوں، نہیں تو کارروائی کی جائے گی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ محمد سہیل ساجد نامی شخص کی درخواست پر یہ سب کچھ ہورہا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ مقصود الرحمان کی تقریر پر یہ سب ہو رہا ہے، تقریر کی ہم سب نے مذمت کی۔

مجھے جیسے ہی کلپ ملا، 18جولائی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مقصود الرحمان نے شوکاز کا جواب 19 کو دیا، 22 کو ان کی رکنیت ختم کی گئی۔

ایک دو دن بعد سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا، آئی جی سندھ کو ان کی گرفتاری کے احکامات دیئے۔ سعید غنی نے کہا کہ مطلوبہ شخص عدالت میں پیش ہوا، عدالت کا اور اس کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ کارکنوں کو اسلام آباد بلایا گیا، میں نے ڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ کیا، کسی سے تفتیش کرنی ہے تو کراچی میں کرلیں، جو شخص گرفتار ہے اس کی آڑ میں پتا نہیں کتنوں کو بلایا ہے۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ، بچہ کتے کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگا کر جاں بحق، خرم شیرزمان کی مذمت

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ واٹس ایپ پر میسجز سے نوٹس نہیں بھیجے جاتے، باقی افراد کا نہیں پتا، میں ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گا، یہ وزیراعظم کا سندھ میں وفاقی اداروں کے استعمال کا آغاز لگتا ہے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

Related Posts