محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ 

محکمہ داخلہ سندھ کے نئے ترمیمی حکم نامے کے مطابق سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کل بروز ہفتہ مورخہ 22 مئی 2021 کو مارکیٹس حسب معمول کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کے روز مارکیٹیں بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک برقرار رہے گی اور اوقات کار صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک ہونگے۔

Related Posts