کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سینوفرم ویکسین پر پابندی عائد کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال تازہ کھیپ روک دی گئی ہے۔
ترجمان نے #SayYesToVaccine ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ سندھ میں سینوفرم ویکسین پر پابندی عائد نہیں کی گئی ، تازہ کھیپ روکنے کافیصلہ ایسے لوگوں کے لئے مناسب سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے جو پہلے ہی سینوفرم کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔
Sinopharm has not been banned in #Sindh, only its fresh dose has been stopped for the time being. This decision has been made to ensure adequate supply for people who have already received their 1st dose of Sinopharm #SayYesToVaccine https://t.co/HuMvM8yGzP
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) May 14, 2021