کراچی: رکن سندھ اسمبلی پاکستان تحریک انصاف خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء صرف بیانات تک محدود ہیں، بلاول زرداری یا عذرا پیچوہو کہیں نظر آرہی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دروازے پر آنے کا مقصد کہ سندھ حکومت ان کی نہیں سن رہی،اویس قادر شاہ کے خود کے حالات اس وقت سب کو پتہ ہیں،موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اس وقت عمران خان کے علاوہ اس وقت کوئی لیڈر نہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ اگر 12 سالوں میں کوئی کام کیا ہوتا تو صوبے کا یہ حال نہیں ہوتا،پی پی کسی بھی انڈسٹری کو نہیں دیکھ رہی،ہر شخص اس وقت وزیراعظم سے امید رکھ رہا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ کا اس وقت دہرا معیار چل رہا ہے۔
کل سندھ حکومت نے ڈاکٹرز کو بٹھاکر پریس کانفرنس کرائی،اگر یہ سیاست کریں گے ہر معاملے پر تو ہم سب آپشن استعمال کریں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 119 لاشیں جناح میں آئی،لوگوں کو غلط بیانی کرکے گمراہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کے خلاف نہیں ایس اوپیز تو بنائی جائیں،سندھ حکومت کے وزراء صرف بیانات تک محدود ہیں، پنجاب کی وزیر صحت ہر جگہ نظر آرہی ہیں،وزیر اعظم مسلسل وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں،بار بار وزیراعلیٰ کو سمجھایا جارہا ہے کہ آپ کام کریں،صوبے کے اندر لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی رلیف نہیں پہچایا جارہا ہے۔
آخر میں خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ سیاست نہ کرے،سندھ کے ڈاکٹروں کے لیے فوری رلیف دیا جائے تاکہ وہ اپنے امور احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔