سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق بزرگ شہریوں، خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچوں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔

یہ پابندی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔

اسلحہ یا گولہ بارود لے جانے، پانچ یا زائد افراد کے جمع ہونے (محرم کے جلوسوں کے علاوہ)، قابل اعتراض یا اشتعال انگیز وال چاکنگ، پوسٹرز یا بینرز، پیشگی اجازت کے بغیر جلوس نکالنے اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ اسلحہ یا گولہ بارود لے جانے پر پابندی کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 22 کروڑ ڈالر کا اضافہ

مزید برآں، آڈیو، ویڈیو کیسٹ یا سی ڈی/ڈی وی ڈی یا کسی دوسرے ذریعے سے نفرت انگیز تقریر پر بھی پابندی ہوگی۔

Related Posts