سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کی افواہیں زیرگردش، حکومت نے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کی افواہیں زیر گردش کرنے لگیں، چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن کی تردید کردی۔ sindh govt denies lockdown notificationسوشل میڈیا پر زیر گردش ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سخت پابندیوں کی تجویز دی گئی ہے تاہم چیف سیکریٹری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں اومی کرون کی شرح 81 فیصد تک پہنچ گئی، وزیراعلیٰ کی ایس او پیز عمل کرنیکی اپیل

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اومی کرون کیسز کے حوالے سے کہا ہےکہ 2 دن میں کیے گئے ٹیسٹ کا 81 فیصد اومی کرون مثبت آیا ،عوام ہر صورت احتیاط کریں۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 3 سے 5 جنوری 2022 تک 37 ٹیسٹ کیے گئے، 37 نمونوں میں سے 30 کیسز اومی کرون کے ظاہر ہوئے ہیں، 2 دن میں کیے گئے ٹیسٹ کا 81 فیصد اومی کرون مثبت آیا ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ نئے 630 کیسز کے ساتھ سندھ میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 307 ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی کہ ہر صورت احتیاط کریں، بازاروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں، سینی ٹائیزر کا استعمال کریں کیونکہ اس وبا ء سے صرف احتیاط سے ہی بچاؤ ممکن ہے۔

Related Posts