گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد کردہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ملک و صوبہ کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعاکی۔

سندھ کے چوتیسویں گورنرسندھ کامران خان ٹسوری نے حلف لینے کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناحؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے اس موقع پر مزار پر رکھی مہمانوں کی کتاب میں بابائے قوم کے بارے میں تاثرات بھی درج کئے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ قائد اعظم نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے محروم مسلمانوں کو آزادی دلائی جب بابائے قوم نے برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت سنبھالی وہ مایوسی کا شکار تھے محمد علی جناح ؒ نے ایک منتشر قوم کی کمان سنبھال کر ان میں آزادی کا جوش و جذبہ پیدا کیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ہے،قائد کے رہنما اصول کام، کام اور صرف کام سے اس قدرتی آفت سے نبرد آزما ہوا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کا ضمنی اور بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم ہی کی عظیم قائدانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے،ملک کے موجودہ حالات قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا تقاضہ کرتے ہیں۔

Related Posts