سندھ حکومت کراچی کو 250بسوں کا تحفہ جلد دے گی، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کراچی کو 250بسوں کا تحفہ جلد دے گی، مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کراچی کو 250بسوں کا تحفہ جلد دے گی، مرتضیٰ وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے عوام کو تمام شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی ہماری قیادت اور سندھ کی عوامی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جس پر عمل کرتے ہوئے آج پاکستان کے چاروں صوبوں میں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ہر شہر،گاؤں اور گلی کوچوں میں ترقی کا جال پھیلا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ہم ہر سطح پر عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں شہر قائد میں سفری سہولتوں کے حوالے سے عوام کو درپیش مسئلہ بھی جلد ہوجا ئیگا۔

بہت جلد سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی کو 250بسوں کا تحفہ دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب 3271آفتاب امام،روٹری کلب کراچی گیٹ وے کی صدر سمن لیئق عباسی،فاروق ڈاڈی،بلال طالب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر RCKگیٹ وے کے علاوہ دیگر کلبوں کے روٹرین بڑی تعداد میں موجود تھے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی پر توجہ مرکوز ہے ہماری قیادت اور سندھ حکومت شہر کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔

ہم انہیں اختیارات اور وسائل کو بروئے کار لاکر عوامی خدمت کا فریضہ انجام دے رہیں جس پر ماضی کی منتخب قیادت اختیارات او ر وسائل کا رونا روتی رہی ہے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ خدمت کے لئے جذبہ ہونا چاہیئے۔

جس کا عملہ ثبوت ہمارے یہاں بیٹھے ہوئے روٹرین ہیں ہمیں خوشی ہے کہ آج روٹرین انسانی خدمت کے حوالے سے متعدد پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ اگر کام کیا جائے تو ہم تمام درپیش مسائل کو عبور کرسکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ گورنر روٹی 3271آفتاب امام نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے موثر انداز میں مہم کا آغاز کیا ہواہے عوام کو شعور کی بیداری کے ساتھ ہماری مکمل کوشش ہے کہ مہم کے دوران 100%بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔

اس حوالے سے روٹرین مہم کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر روٹری کلب کراچی گیٹ وے کی صدر سمن لیئق عباسی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کوRCKگیٹ وے کی جانب سے تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں میں جاری اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: عوام جانتے ہیں کہ مہنگی ایل این جی کے پیچھے کس کے معاہدے ہیں،شہباز گِل

انہوں نے بتا یا کہ روٹرین اپنی مدد آپ کے تحت شہر کے دور افتادہ علاقوں،گاؤں اور گوٹھوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی،بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لئے سپورٹ کے ساتھ درپیش بنیادی صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متعدد پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

Related Posts