سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی مد میں 12ارب روپے خرچ کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt halts KMC's announcement of local bodies recruitment

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت نے  48دنوں میں 12ارب روپے کورونا وائرس کی مد میں خرچ کئے، راشن کی تقسیم کے لیے 29ڈپٹی کمشنرز کو ایک ارب 8کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز دئیے گئے،محکمہ خزانہ سندھ کی دستاویزات سامنے آگئیں۔

دستاویز میں حکومت کے من پسند ڈی سیز پر نوازشات کا انکشاف بھی نمایاں ہے۔ اس دستاویزات کے مطابق حکومت ڈپٹی کمشنر ملیر پر مہربان حکومت سندھ نے ڈی سی ملیرکو 5کروڑ روپے جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کو50لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا بھی شامل ہے۔ضلع جامشورو میں کورونا کے 2کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو 50لاکھ روپے دئیے ۔

سکھر انتظامیہ کو 9کروڑ روپے کے فنڈز دئیے گئے۔دستاویزات کے مطابق  محکمہ صحت کو 5کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی جاری کی گئی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ حیدرآباد کو 1ارب روپے خصوصی گرانٹ دی گئی۔

پی ڈی ایم اے کو 2ارب پچاس کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا، دستاویز میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو قرنطینہ کے لیے 3کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز دئیے گئے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں قرنطینہ قائم،صرف چند اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی فنڈز جاری ہوئے۔

مزید پڑھیں:علماءکرام کا مساجد کھولنے اور باجماعت نماز شروع کرنے کا اعلان

سروسز ہسپتال میں کورونا آئی سی یو کے قیام کے لئے ایک کروڑ چونتیس لاکھ روپے سے زائد خصوصی گرانٹ دی گئی۔

واضح رہے کہ پہلے ہی راشن کی تقسیم میں بد ترین کرپشن کے الزامات لگ رہے تھے کہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

شہریوں کا بھی کہنا ہے کہ انہیں مستحق ہونے اور رجسٹریشن کروانے کے باوجود بھی راشن نہیں ملا۔

Related Posts