سندھ حکومت نے پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سائیکل پر بھی پابندی لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سائیکل پر بھی پابندی لگا دی
سندھ حکومت نے پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سائیکل پر بھی پابندی لگا دی

کراچی:  سندھ حکومت نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے پوائنٹ اسکورنگ کے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے سائیکل سواروں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے  موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور خواتین ، صحافیوں اور پولیس پر  پابندی کا شوشہ چھوڑ نے کے بعد ایک اور تماشا شروع کر دیا ہے۔سائیکل  سواروں کو بھی پولیس کے سامنے مجرم بنانے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔

اب موٹر سائیکل سواراپنی جیب میں رقم رکھ کرسائیکل سڑک پرچلائیں ورنہ کمشنر کراچی نے سائیکل سواروں کے لئے ایس او پیز جاری کردی ہیں سائیکل سوار بھی چائے پانی کا اضافی خرچہ رکھیں، ورنہ انہیں اندر کردیا جائے گا۔

کمشنر کراچی کے 5 مئی کو جاری کردہ حکم نامے میں درج ہے کہ سائیکل سواروں پر لازمی بھی ہوگا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ اور جو خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ٹریفک قوانین کے تحت کارروائی ہوگی ، کیونکہ سائیکل بھی ایک گاڑی ہے۔

حکم نامے کے مطابق  دوسری تمام گاڑیوں کی طرح سائیکل  پر بھی تمام ٹریفک قوانین عائد ہوتے ہیں۔ اس طرح کوویڈ 19 انتظامی کار کردگی میں سندھ حکومت نے ایک اور پوائنٹ اسکور کر لیا۔

Related Posts