گمبٹ: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے زیر سایہ مہنگی سائنسی تعلیم مفت دی جارہی ہے۔ سندھ کے شہر گمبٹ میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک بچی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جس نے منہ پر ماسک لگا رکھا ہے۔
گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ دو ماہ پہلے اس بچی نے جگر ٹرانسپلانٹ کروایا جو گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں مفت کیا گیا جبکہ یہ سندھ حکومت کا قائم کردہ ہسپتال ہے۔
شہزاد رائے نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا کو اس بارے میں علم ہونا چاہئے جس کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر ایک کے فائدے کے لیے گمبٹ انسٹیٹیوٹ کی تفصیلات بتانا ضروری ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے گمبٹ انسٹیٹیوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز حیران کن اور مہنگی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت مفت میں مہیا کر رہا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کے علاقے گمبٹ جیسے چھوٹے سے علاقے میں مفت طبی سہولیات پیپلز پاٹی کا ایسا کارنامہ ہے جس کے لیے لوگ اِس سیاسی جماعت کو ووٹ دیتے ہیں۔
https://twitter.com/murtazawahab1/status/1231446667041398784