اپنے وقت کے خطرناک ترین باؤلرز وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروز کی یادگار ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنے وقت کے خطرناک ترین باؤلرز وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروز کی یادگار ملاقات
اپنے وقت کے خطرناک ترین باؤلرز وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروز کی یادگار ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے  سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر کرٹلی ایمبروز کی ملاقات ہوئی جس کے دوران ماضی کی یادوں کو تازہ کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کرٹلی ایمبروز ان خطرناک ترین باؤلرز میں سے ایک ہے جن کا مجھے سامنا کرنے کا اتفاق ہوا ہے۔

کرکٹر وسیم اکرم کے مطابق ملاقات کے دوران کرٹلی ایمبروز نے کہا کہ مجھے پاکستان آمد بے حد اچھی لگی اور یہاں میری کھل کر میزبانی کی گئی۔

وسیم اکرم نے پاکستان میں کرٹلی ایمبروز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہاں آپ سے ملاقات خوبصورت رہی اور امید کرتے ہیں کہ آپ مستقبل میں بھی زیادہ سے زیادہ پاکستان کا رُخ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا  کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ہوم گراؤنڈ پر ہورہا ہے۔پی ایس ایل بڑا ایونٹ ہے ، جو پرفارم کرے گا وہ ہیرو بن جائے گا۔

 لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 5 روز قبل انٹرویو کے دوران کہا کہ پی ایس ایل ایونٹ جو بھی جیتے گا جیت پاکستان کی ہوگی۔ گزشتہ سال جو غلطیاں کیں کوشش ہوگی وہ نہ دہرائی جائیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا انعقاد ہوم گراؤنڈ پر ہورہا ہے۔ وسیم اکرم

Related Posts