سندھ حکومت کا شہر بھر میں ریبیز فری سندھ منصوبے کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا شہر بھر میں ریبیز فری سندھ منصوبے کا آغاز
سندھ حکومت کا شہر بھر میں ریبیز فری سندھ منصوبے کا آغاز

کراچی: سندھ حکومت نے ریبیز فری سندھ منصوبے کا آغازکردیا۔ شہر بھر میں کتوں کو مارنے کے بجائے ان کی پیدائش کو جدید تکنیک سے روکا جائے گا۔

ضلع جنوبی اور شرقی میں کتوں کو پکڑ کر ویکسینیشن دی گئی۔محکمہ بلدیات کے مطابق پہلے روز 65 کتوں کوویکسینیشن دی گئی۔

ابتدا میں 32 نر کتوں اور 33 ماداؤں کو دوا دی گئی ہے،حکومت سندھ کو اس آپریشن میں اے سی ایف، آر ایف پی اور انڈس اسپتال نے معاونت فراہم کی ہیں۔

تمام کتوں کو ویکسینیشن کے بعد اپنے علاقوں میں واپس چھوڑ دیا گیا۔ایسے کتے جنہیں یہ ادویات لگادی جاتی ہیں ان سے ریبیز کا خطرہ ختم ہوجاتا ہے۔

اس آپریشن کی تفصیل بتاتے ہو ئے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت اور وزیر بلدیات کی زیر نگرانی آپریشن جاری رہے گا۔

آپریشن کو کراچی بڑھا کر صوبے کے تمام شہروں تک لیجایا جائے گا۔ کسی جانور کو قتل کرنا انسانیت نہیں ہے۔سندھ حکومت کا یہ منصوبہ انسانیت سمیت تاریخ رقم کرے گا۔

Related Posts