سندھ میں طوفانی بارش وسیلاب کا خدشہ، حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sindh government issued a rain alert

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے سمندری طوفان گلاب اورحالیہ مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر صوبائی وزراء، مشیر اور معاون خصوصی کو تیز بارشوں کے پیش نظر مختلف اضلاع میں اپنی زمہ داریاں ادا کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ حیدرآباد کوالرٹ کردیاگیا جبکہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں۔The government issued a rain alertصوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو ضلع حیدرآباد میں رین ایمرجنسی کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے ۔

صوبائی وزیر جام خان شورو نے ضلع حیدرآباد کے تمام متعلقہ اداروں کو رین ایمرجنسی کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا جبکہ صوبائی وزیر جام خان شورو نے ضلعی انتظامیہ کو رین ایمرجنسی کے دوران فیلڈ میں رہنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان کی آمد،کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شوروکاکہنا ہے کہ رین ایمرجنسی کے دوران نالوں کی صفائی مکمل کرکےنکاسی آب کیلئے تمام مشینری کو تیار رکھا جائے۔

نکاسی آب کیلئے بجلی کی عدم موجودگی کے وقت اسٹینڈ بائی جنریٹرز کے بندوبست کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Related Posts