گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے میں سندھ حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے میں سندھ حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، خرم شیر زمان
گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے میں سندھ حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ لیگی رہنماؤں سے کراچی کے عوام کا ریلیف ہضم کرنا مشکل ہورہا ہے۔ ن لیگ پی ٹی آئی کے صرف ٹریلر سے خوفزدہ ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سابق گورنر لاعلم ہیں گرین لائن بی آر ٹی منصوبہ 2014 میں شروع ہوا، محمد زبیر کا گرین لائن منصوبے پر ن لیگ کو کریڈٹ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 سے 2018 تک ن لیگ نے منصوبہ مکمل کرنے کے بجائے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ درختوں کی حفاظت کیلئے پی ٹی آئی نے منصوبے کا روٹ دوبارہ تشکیل دیا۔

منصوبے کو مکمل کرنے میں سندھ حکومت کی جانب سے بھی تعاون نہیں کیا گیا، ن لیگ کے 5 سال کے بجائے پی ٹی آئی نے 3 سال میں منصوبہ مکمل کیا۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے،حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہاکہ لیگی رہنماؤں سے کراچی کے عوام کا ریلیف ہضم کرنا مشکل ہورہا ہے، ن لیگ پی ٹی آئی کے صرف ٹریلر سے خوفزدہ ہوچکی ہے۔

Related Posts