وزیر اعلیٰ سندھ کا مکمل لاک ڈاؤن کاعندیہ ،پنجاب میں پابندیاں مزید سخت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh CM hints at complete lockdown, restrictions in Punjab tightened further

کراچی / لاہور : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتے کے روز صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیا ہے جبکہ پنجاب میں پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سخت پابندیاں نافذ کیے بغیر کورونا وائرس وبائی بیماری کو قابو نہیں کیا جاسکتا۔

 کیسزکی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکام کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر سڑکوں پر نکلنے نہ دیں۔

مزید برآں حکومت سندھ نے شام پانچ بجے تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکم دیا ہے کہ گروسری اسٹور صبح 08:00 بجے سے صبح 08:00 بجے تک کھلے رہیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج سے مزید سختیاں کی جائینگی اور کسی کو بھی اس کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سامان نقل و حمل کی اجازت ہے ۔ مسافروں کی آمدورفت روک دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا نے پاکستان پر گرفت مضبوط کردی، کیسز کی تعداد 1408 تک پہنچ گئی

عثمان بزدار نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں اہم مقامات پر جانچ پڑتال سخت کریں ، کورونا وائرس سے متعلق انتہائی حساس علاقوں کی نشاندہی کرنے کے بعد نقل و حرکت کو محدود کریں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو نافذ کریں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ آٹے اور دیگر ضروری اشیائ کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور غریب افراد کو راشن کی فراہمی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ۔

Related Posts