بلدیہ غربی :کورونا وائرس روکنے کیلئے اسپرے مہم، عملے کی چھٹیاں منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dmc west launch spray and awareness campaign against coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو کورونا اور ڈینگی جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام یونین کمیٹیوں میں اسپرے اور آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے وائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا، میٹنگ میں اراکین ڈسٹرکٹ کونسل ،چیف میڈیکل آفیسر اور بلدیاتی افسران بھی شریک تھے چیئرمین نے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ڈینگی اور کرونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

تمام افسران و عملہ تفویض کردہ فرائض کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں فرائض سے غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی خصوصاً مساجد ، امام باگاہوں کے اطراف اور رہائشی آبادیوں کے تمام گلی کوچوں میں کورونا اور ڈینگی وائرس اسپرے کو یقینی بنایا جائے ۔

احتیاطی تدابیر کیلئے بینرز ، پمفلٹ جگہ بہ جگہ آویزاں اور ہینڈ بلز تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ لاوَڈاسپیکر سے اعلانات کے ذریعہ کورونا وائرس سے بچاوَ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل نے کورونا وائرس کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع بھر میں 20ہزار لیٹر جراثیم کش اسپرے کردیاگیا

بلدیاتی افسران نے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یونین کمیٹیوں میں اسپرے اور آگاہی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری اور آوارہ کتوں کے خاتمہ کیلئے بھی بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

Related Posts