کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے این جے وی اسکول میں بچی کو ویکسین لگا کر خسرہ روبیلا سے بچا ؤکی مہم کا آغاز کردیا۔سندھ بھر میں خسرہ روبیلا سے بچا کی قومی مہم کا آغاز ہوگیا۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے این جے وی اسکول میں بچی کو ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا۔محکمہ صحت سندھ ڈبلیو ایچ اور یونیسیف اور ای او سی سندھ کے تعاون سے مہم شروع کی گئی ہے۔
جس کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جائیں گی۔ ویکسینیشن کی سہولت قریبی ویکسینیشن سینٹر، اسکولز، اور مرکز صحت سینٹر پر دستیاب ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے والدین کو ہدایت کی کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن کروائیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوش سے رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا، میڈیا کا شکرگزار ہوں جس نے پولیو کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ای پی آئی 12 مختلف موذی امراض کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جبکہ سیکریٹری صحت کو ویکسینیٹرز کے جائز مطالبات فوری حل کرنے کا کہا ہے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم ہو رہی ہے، اس موقع پر احتجاج کرنا اور غیر ضروری مطالبہ کرنا ٹھیک نہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 240نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق