سندھ کابینہ نے بغیر امتحان کے ڈپلومہ اور دیگر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اجازت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murad approves taking over federally controlled 4,192 non-formal schools

کراچی: سندھ کابینہ نے بغیر امتحان کے ڈپلومہ اور دیگر سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ یہ اجازت کورونا وائرس ایمرجنسی کی بنیاد پر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس آج وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا جس کے دوران ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے سکیورٹی فیوچرڈ نمبر پلاٹس پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ نے وزیرِ بلدیات کو اختیار دیا کہ وہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے اپنی صوابدید پر فیصلہ کریں۔

سندھ کابینہ میں ڈرافٹ رولز آف سندھ انفارمیشن کمیشن کے رولز کی منظوری دی گئی۔ سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن رولز 2019ء کے تاخیر سے تشکیل دئیے جانے پر سندھ کابینہ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ کابینہ نے ایکسپو فیلڈ سینٹر اور 150 بیڈ کے ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کے اخراجات کی منظوری دی۔

شعبۂ تعلیم میں بھی سندھ کابینہ میں اہم فیصلے کیے گئے۔ سندھ کابینہ نے ضیاء الدین یونیورسٹی کو پاکستان سے باہر اپنے کیمپس قائم کرنے اور این ای ڈی یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میں ایک ممبر شامل کرنے کی منظوری دی۔ اسی دوران کوویڈ 19 ایمرجنسی کے تحت  بغیر امتحان ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: دھابیجی اکنامک زون  معیشت کیلئے بہت اہم ہے۔ مراد علی شاہ

Related Posts