سندھ، بلوچستان: صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ، بلوچستان: صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور
سندھ، بلوچستان: صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور

کراچی: گیس کی قلت کے باعث صوبہ سندھ اور بلوچستان میں صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں خرابی دور ہونے کے باوجود گیس کے پریشر میں کمی ہے۔سوئی سدرن کمپنی کے مطابق موسمِ سرما کے سبب گیس کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی پی ایل کی گمبٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا تھا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث کمپنی کو گیس کی سپلائی میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی آئی تھی۔

مزید پڑھیں:عوام کو مکمل ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول کی قیمت کم کرکے ڈیزل کی قیمت بڑھادی گئی

اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا تھا کہ انہیں گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں پہلے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بھی گیس کی قلت برقرار ہے۔

Related Posts