کراچی: سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کا 1477 ارب روپے کا بجٹ منظورکرلیا،اپوزیشن نے بجٹ میں دلچسپی لی نہ کوئی کٹ موشن جمع کرایا۔
اسپیکر سراج درانی نے اپوزیشن کے ساتھ میٹنگ کی اوراپوزیشن کو بجٹ پر بحث اور کٹ موشن کیلئے 2 دن دیئے تاہم اپوزیشن نے بجٹ میں دلچسپی لی نہ کوئی کٹ موشن جمع کرایااور آج سندھ کا نئے مالی سال کا 1477 ارب روپے کا بجٹ منظورکرلیاگیا۔
ایم کیوایم کے رہنماؤں کنور نوید جمیل اورمحمدحسین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کسی شہر کیلئے تعلیم سے متعلق اسکیم نہیں ہے،شہری علاقوں کو قبضہ شدہ علاقے کی طرح ڈیل کیا جا رہا ہے ،کراچی کے نالوں پر کام کیلئے بھی وفاق فنڈز دے رہا ہے، ہم نے پورے بجٹ کا پوسٹ مارٹم کیاپیپلزپارٹی کی بجٹ میں معتصبانہ پالیسی نظر آئی،ہمارا احتجاج اپوزیشن لیڈر کے علم میں تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی کی بربادی کی داستان