سندھ حکومت کا گیس بندش پرصنعتکاروں اور مزدوروں کیساتھ ملکر سخت احتجاج کا عندیہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی دشمنی میں مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم ایک ہیں، ناصر حسین شاہ
پیپلز پارٹی دشمنی میں مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم ایک ہیں، ناصر حسین شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات سیدناصر حسین شاہ نے کراچی میں گیس بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کو گیس کی بندش تشویشناک عمل ہے،نہ جانے کون سی ای ٹی ایمز کو فائدہ پہنچانے کے لیے صنعتوں کو تالے لگوائے جا رہے ہیں،سندھ حکومت صنعتکاروں اور مزدوروں کے ساتھ مل کر سخت احتجاج کی کال دیگی۔

صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں،ملک کی معاشی رگ کاٹی جا رہی ہے،پانی کے بعد وفاق نے سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے سوالاٹھایا ہے کہ گیس کی بندش سے کراچی میں کئی صنعتوں کو تالے لگ گئے ہیں،صوبے میں صنعتی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی سازش کی جا رہی ہے،سندھ کو پانی، گیس، بجلی جیسی بنیادی ایندھن کی بندش کر کے وفاقی حکومت آخر چاہتی کیا ہے؟۔

مزید پڑھیں:کراچی کی بربادی کی داستان

نااہل ، نا لائق حکمرانوں نے ملک میں گرمیوں کے موسم میں بھی گیس کا مصنوعی بحران پیدا کردیا گیا ہے،نہ جانے کون سی ای ٹی ایمز کو فائدہ پہنچانے کے لیے صنعتوں کو تالے لگوائے جا رہے ہیں،معیشت میں بہتری کے دعوے کرنے والوں نے کراچی کی صنعتیں بند کر دی ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کہاں ہیں کراچی کے جعلی دعویدار جنہوں نے کراچی کے اہم معاملات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صنعتوں کو گیس کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے ورنہ سندھ حکومت صنعتکاروں اور مزدوروں کے ساتھ مل کر سخت احتجاج کی کال دیگی۔

Related Posts