سکھوں نے بھارت کیخلاف پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھ کمیونٹی کھل کر پاکستان کے ساتھ ہے، فوٹو ریڈیو پاکستان

پاکستانی سکھ برادری نے بھارتی ممکنہ جارحیت کیخلاف پاکستان کی مکمل تائید کا اعلان کردیا، چیئرمین پاکستان سکھ کمیونٹی رادیش سنگھ نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ ہے۔

سکھ رہنما سربت سنگھ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہندوستان کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستانی سکھ گولڈن ٹیمپل تک پہنچ جائیں اور ارداس کریں۔ سربت سنگھ نے واضح عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے وہ حاضر ہوں گے۔

ایک اور سکھ رہنماء ہربجن سنگھ نے جوش و خروش سے کہا کہ ان کے خون کا ایک ایک قطرہ بھی پاکستان کے لیے لڑے گا۔

وریام سنگھ نے اپنے گہرے ملکی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں اور ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان کا ملک، ان کی زمین اور ان کی ماں ہے۔

سکھ برادری کے نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں اس نازک صورتحال میں اپنے ملک کے ساتھ متحد ہیں۔

پاکستانی سکھ برادری کا یہ واضح اور مضبوط پیغام ملک کے دفاع اور اتحاد کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

Related Posts