بہن بھائی نے ماں کو مردہ قرار دیکر امریکا سے 25 کروڑ روپے ہتھیالئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :امریکا میں مقیم پاکستانی بہن بھائی نے اپنی والدہ کو مردہ قرار دیکر امریکی انشورنس کمپنی سے 25 کروڑ روپے ہتھیالئے، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

ایف آئی اے کو امریکن قونصل خانے کے اسسٹنٹ ریجنل سیکورٹی اسکاٹ جے جیس کی تحریری درخواست پر ہیومن ٹریفکنگ سیل کی جانب سے چالبازی کا مقدمہ یکم دسمبر کو درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سیما سلیم نامی خاتون نے امریکا کی ایک انشورنس کمپنی سے 2009 میں 2 پالیسیاں لی تھیں،نامزد ملزم فہد سلیم اور اس کی بہن نے اپنی معمر والدہ کی انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلئے 8 جون 2011 کو سیما سلیم کی فوتگی کا سرٹیفکیٹ بیمے کی رقم وصول کرنے کے لیے جمع کروایا اورامریکا سے 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کی۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں خاتون کی موت کو حرکت قلب بند ہونا قراردیا گیاجبکہ تدفین کیلئے فشرمین مورنا قبرستان کی رسید مہیا کی گئی، ملزم فہد سلیم نے امریکن انشورنس کمپنی سے رقم ملنے کے بعد پاکستان کا دورہ بھی کیا اور رقم کی منتقلی کیلئے دو اکاؤنٹ بھی کھلوائے۔

مزید پڑھیں:مری میں اندھے قتل کا معمہ حل، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا

انشورنس کلیم کیلئے بنوائے گئے بوگس ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں سیکریٹری یونین کونسل 6 لیاری جبکہ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر نے معاونت کی۔مردہ قرار دی گئی خاتون نے انتقال کے بعد بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستانی پاسپورٹ پر10سے زائد ملکوں کے فضائی سفرکیے۔

معاملہ تب کھلا جب خاتون 2013 میں پاسپورٹ اپلائی کرنے امریکن قونصل خانے گئیں۔ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں اورایف آئی اے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

Related Posts