وزیراعظم کا دس نکاتی ایجنڈا غریب ممالک کے دلوں کی آواز ہے، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی
اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں پیش کیے جانے والے دس نکاتی ایجنڈے کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونی والی معاشی بدترین صورتحال سے دو چار غریب ممالک کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے غریب ممالک کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔

دنیا میں اگر ترقی یافتہ ممالک ہیں تو ایسے ممالک بھی ہیں جو بہت مشکلات میں مبتلا ہیں ایسے میں وزیراعظم عمران خان کا عالمی دنیا سے تمام غریب ممالک کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے کی اپیل کرنا ایک انسانی ہمدرداور دنیا کی بہتری اور خوشحالی کی سوچ رکھنے والے لیڈر کی نشاندہی کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ کورونا وائرس سے اس وقت ترقی یافتہ اور امیر ترین ممالک بھی شدید متاثر ہیں ، امیر ممالک اگر غریب ممالک کے قرضوں کو معاف کردیں تو یہ انسانیت کی بہتری کا اقدام کہلائے گا، مغرب کے وہ ترقی یافتہ ممالک جو اپنے آپ کو انسانی حقوق کے ٹھیکیدار کہلواتے نہیں تھکتے وہ اب عملی طور پر انسانیت کی خوشحالی کے لیئے کام کریں ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انسانی ہمددری کو مدنظر رکھتے ہوئے موجود ہ حالات میں انسانیت کود رپیش مسائل سے دنیا کو آگاہ کیا ، وزیراعظم کے دس نکاتی ایجنڈے کو جتنا سراہا جائے اتنا کم ہے۔

انہوں نے کہا آج جب ہر ملک کو اپنی اپنی پڑی ہے اس صورتحال میں پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے ساتھ ساتھ دنیا کے ان ممالک کی بھی خوشحالی کا خواہاں ہے جہاں بھوک اور افلاس گلیوں میں نظر آرہی ہے اور لوگ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہیں ،کورونا وائرس کی وجہ سے جو ممالک شدید مشکلات میں ہیں اور ان کے قرضے دن بد ن بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم پیکیج ، تعمیراتی شعبہ میں تیزی، 157 ارب کے منصوبے رجسٹرڈ ہوگئے

ان کے ساتھ نرمی والا رویہ اختیار کیا جائے تا کہ دنیا میں نظام زندگی بحال ہوسکے اور ان ممالک کے حالات میں بہتری آنے کی امید پیدا ہو جو شدید اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دس نکاتی ایجنڈا پیش کر کہ یہ ثابت کیا کہ پاکستانی قیادت دنیا میں امن ، ترقی اور انسانیت کی بہتری کی خواہاں ہے اور انسانیت کی مدد کرنے کے ایجنڈے کو پوری دنیا میں پھیلانا چاہتی ہے ۔

Related Posts