شردھا کپور نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شردھا کپور نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا؟
شردھا کپور نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے مداحوں سے رائے مانگ لی۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

تصویر شیئر کرتے ہوئے شردھا کپور نےکیپشن میں مداحوں سے پوچھا کہ ’اچھی لگ رہی ہوں، شادی کرلوں؟‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’خوبصورتی کا راز کیا ہے۔‘ دوسرے مداح نے کہا کہ ’اب آپ بھی شادی کرکے دل نہیں ٹوڑئیے گا۔‘ کئی صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی۔

شردھا کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Related Posts