یاسر حسین نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو منافق قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Showbiz industry is hypocritical and has double standards: Yasir Hussain

کراچی :اداکار یاسر حسین پاکستانی شوبز انڈسٹری کو منافق قراردیکر نئے تنازعہ میں پھنس گئے، سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا طوفان مچادیا۔

اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے پاکستانی اداکاروں کے مقابلے میں کھری بات کہنے کے عادی ہیں جب کہ باقی لوگ تنقید کے ڈر سے سوشل میڈیا پر کھل کر رائے کا اظہار نہیں کرتے۔

یاسر حسین کو سوشل میڈیا یا ٹی وی شوز پر جاکر کھری باتیں کرنے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اور وہ کسی بھی اداکار یا اداکارہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کھل کر جواب دیتے ہیں یا کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کی وجہ سے ہی یاسر حسین پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ تنازعات پیدا کرتے ہیں مگر وہ خود ایسا نہیں سمجھتے اور ان کا کہنا تھا کہ دوسرے لوگ سوالوں کے جوابات دینے سے ڈرتے ہیں مگر وہ ایسا نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:صبور علی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل ہوگئی

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری شروع سے ہی ’منافق‘ ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ جب وہ کسی متنازع معاملے پر سوشل میڈیا پر بات کرتے ہیں تو کئی ساتھی اداکار انہیں فون کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں مگر وہی لوگ ’منافقت‘ کرتے ہوئے ان کی پوسٹ پر کمنٹس نہیں کرتے، کیوں کہ وہ سوشل میڈیا پر تنقید سے ڈرتے ہیں، یاسر حسین کے انٹرویوپر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔

Related Posts