کمشنر کراچی کی نااہلی عروج پر، بولٹن مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار سے دکانداراور تاجر پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمشنر کراچی کی نااہلی عروج پر، بولٹن مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار سے دکانداراور تاجر پریشان
کمشنر کراچی کی نااہلی عروج پر، بولٹن مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار سے دکانداراور تاجر پریشان

کراچی: بولٹن مارکیٹ میں تجاوزات کی بھر مار سے دکاندار اور تاجر برادری بہت زیادہ پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں پتھارے اور ٹھیلے والوں کو انتظامیہ کی سرپرستی حا صل ہے کے ایم سی کی جانب سے تجاوزات کی بھرمارپر کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، جس کی وجہ سے بولٹن مارکیٹ میں کرڑوں روپے سرمایہ لگانے والے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تاجروں کی جانب سے بارہا شکایات کے باوجود ایڈمنسٹر کراچی مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی کی نااہلی عروج پر ہے۔ اس معاملے پر کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ساوتھ ڈی آئی جی ٹریفک ڈپٹی کمشنر ساوتھ چیئرمین ٹریفک مینجمنٹ بورڈ ساوتھ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساوتھ کی جانب سے بھی خاموشی نظر آتی ہے بولٹن مارکیٹ، کھوڑی گارڈن، میریٹ روڈ، سمیت ایم اے جناح روڈ تجاوزات کی بھر مار ان لیگل پارکنگ کے باعث روزانہ بدترین ٹریفک جام رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

ذرائع کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر نمائش سے بولٹن مارکیٹ پہنچنے کیلئے کئی گھنٹے صرف ہوتے ہیں ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی بڑی وجہ لائٹ ہاوس سے لیکر بولٹن مارکیٹ تک ایم اے جناح روڈ کی بندش ہے جس میں ٹھیلے اور پتھاروں سے پورا روڈ غیر قانونی طور پر بند ہوتا ہے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے۔

علاوہ ازیں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ جو کے ایم سی، ڈی ایم سی چارج پارکنگ ڈپارٹمنٹ اور پولیس کی سرپرستی کے باعث ہے ہم اپیل کرتے ہیں کہ کراچی کی عوام اور تاجروں کو اس اذیت سے نجات دلایں گے اور تجاوزات مافیا اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کوئی بڑا آپریشن کے احکامات دیں ورنہ ہم کے ایم سی آفیس کے باہر احتجاج کریں گے

Related Posts