پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ن لیگ کی پریس کانفرنس، احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، احسن اقبال
کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، احسن اقبال

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیرِ داخلہ اور سینئر ن لیگی رہنما احسن اقبال پر جوتا پھینکا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور مصدق ملک سمیت دیگر پریس کانفرنس کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے ن لیگی رہنماؤں سے ہاتھا پائی کی۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کو تھپڑ مارا جس کے جواب میں دوسری جانب سے بھی ہاتھا پائی اور مارپیٹ ہوئی۔ بعد ازاں ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال اپنے کارکنان کا خیر مقدم کرنے کیلئے ہاتھ لہرانے لگے۔

اسی دوران کسی شخص نے سیاسی رہنما احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا۔ تاحال جوتا پھینکنے والے شخص کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ اس حوالے سے احسن اقبال سمیت کسی ن لیگی رہنما نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم قومی اسمبلی پہنچ گئے، پی ٹی آئی اراکین کی نعرے بازی

Related Posts