ٹی وی میزبان کی معذرت، شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی وی میزبان کی معذرت، شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کردیا
ٹی وی میزبان کی معذرت، شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹی وی میزبان کی معذرت قبول کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا، راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ میں نے قوم اور اداروں کی عزت کیلئے معاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں نے سرکاری ٹی وی چینل پر تذلیل کے بعد قوم اور اداروں کی عزت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ٹی وی میزبان کو معاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کو سری لنکا سے شکست ، سیمی فائنل کی دوڑ ختم 

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس روز ٹی وی پر کیا ہوا تھا۔ انہوں نے اپنا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں واقعے پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

سرکاری ٹی وی چینل پر ٹی وی میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے غیر ملکی کرکٹ اسٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر سے تلخ کلامی کی اور براہِ راست (لائیو) پروگرام سے اٹھ کر چلے جانے کا کہہ دیا جس کے بعد شعیب اختر نے انہیں معذرت کا موقع دیا۔

بریک پر جانے کے بعد شعیب اختر نے تھوڑی دیر تک گفتگو جاری رکھی تاکہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو معذرت کا موقع مل جائے، تاہم ٹی وی میزبان نے شعیب اختر سے معافی نہیں مانگی جس پر راولپنڈی ایکسپریس نے لائیو پروگرام کے دوران استعفیٰ دے دیا۔

شعیب اختر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی وی سے مستعفی اس لیے ہوا تاکہ آئندہ کسی اور کرکٹ اسٹار کو ایسی بات نہ سننی پڑے۔ قومی ستاروں کے ساتھ اس طرح بات کرنا مناسب نہیں ہے، تاہم میں اپنے دل میں کسی کیلئے نفرت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے واقعے کے بعد 1 گھنٹے تک انتظار کیا تاکہ کوئی معذرت کرنا چاہے تو کر لے اور بات ختم ہوجائے لیکن ایسا نہیں کیاگیا۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ لائیو پروگرام میں جو کچھ ہوا اور جو ردِ عمل سامنے آیا وہ بالکل درست سمجھتا ہوں۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ میری شعیب اختر سے تلخ کلامی کی وجہ کچھ بھی ہو، مجھے براہِ راست پروگرام کے دوران یہ کہنے کا حق نہیں پہنچتا، اپنی غلطی پر ایک بار نہیں، ہزار بار معذرت کرتا ہوں۔ شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کردیا۔ 

 

Related Posts